ایک سال میں اڈ انی کی دولت میں109فیصد کا اضافہ۔ ارب پتیوں کی فہرست میں ہندوستان تیسرے مقام پر ۔ر پورٹ

شانگہائی نژاد ہورون گلوبال ریچ لسٹ2018کی اجرائی عمل میں ائی ہے جس میں دنیا68ممالک سے تعلق رکھنے والے2694ارب پتوں کی نام شامل ہیں۔غیرمعمولی طور پر دولت میں 31فیصد کا 10.5ٹریلین ڈالر کے ساتھ ہوا ہے جو بین الاقوامی جی ڈی پی کی 13.2فیصد حصہ ہے۔فہرست میں سب سے اوبر آمیزان کے سی ای یو جیف بیزوس کا نام شامل ہے۔

ہندوستان نے فہرست میں تیسرے مقام پر جگہ بنائی ہے۔فہرست میں 131ارب پتی شامل تھے اور اب 31مزید نام شامل کئے گئے ہیں۔ٹا پ تیس میں انڈیا ‘ چین او رامریکہ ٹاپ کے مزید دو شہر فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

دوسال قبل چین اور امریکہ کے درمیان میں بالترتیب 534اور 535نمبرات کے ذریعہ کانٹے کا مقابلہ تھا۔ تاہم اس سال چین نے امریکہ پر سبقت حاصل کرلی ہے جس کے ارب پتیوں کی تعداد 819ہے جبکہ امریکی ارب پتیوں کی تعداد 571رہی ہے۔

فہرست کے مطابق جیف بیزوس آمیزن سی ای او دنیا کے سب سے بڑی امیر ترین جبکہ بریک شایئر ہیتھ وے کے وارین بوفیٹ اور بیل گیٹس بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں۔دنیاکے انیس نئے ارب پتیوں نے بھی دنیاکے ایک سو امیرترین لوگوں کی فہرست میں اپنانام کرلیا ہے جس میں لی اوریل کے فراکویز بیٹن کورٹ۔

میریس کا نام بھی شامل ہے جنھیں پچھلے سال ستمبر 94سال کی والد کے انتقال کے بعد یہ دولت حاصل ہوئی ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پچھلے سال ہرروز ایک ارب پتی دنیامیں رونما ہوا ہے اور ان میں سے چار ہر ہفتہ چین سے دولت کمانے والے ارب پتی شامل تھے۔ہندوستان کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔مذکورہ سال ہندوستان میں ارب پتیوں کے لئے کافی شاندار رہا ہے۔

ہندوستان میں ارب پتیوں کی تعداد ایک سوسے131پہنچ گئی ہے۔ تاہم اگر ہندوستانی نژاد ارب پتیوں کی بڑھتی تعداد کے متعلق بات کریں تو یہ170ہوگئی ہے۔ہندوستانی ارب پتیوں کی مشترکہ دولت کی بات کریں تو اس میں49فیصد سے 454بلین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیاگیا ہے ہندوستان میں ایک 19ارب پتی ہیں جن کا تعلق فارماسٹیکل سیکٹر ہے جو سب سے زیادہ تھا۔ اس کے بعد اٹوموبائیل اور کمپونینٹس سیکٹر سے تعلق رکھنے والے چودہ ارب پتی اور گیارہ ارب پتیوں کا تعلق کنزیومر پرڈوکٹ سیکٹر سے ہے۔ہندوستان ارب پتیوں کے لئے سب سے موضوع شہر ممبئی اس کے بعد نئی دہلی کا نمبر ہے۔بانی وچیرمن اڈانی گروپ مسٹر گوتم اڈانی کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ان کی دولت14بلین امریکی ڈالر( موجودہ قیمت کے مطابق 91,225کروڑ ) کی ہے۔ پچھلے سال ان کی دولت میں109فیصد کااضافہ ہوا ہے۔

ارب پتیو ں کی مذکورہ فہرست میں اڈانی کو98واں مقام حاصل ہے۔اب بھی ہندوستان کے امیر ترین شخص چیرمن اور ایم ڈی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے 60سالہ مکیش امبانی ہی ہیں۔ ان کی مجموعی دولت 45بلین امریکی ڈالر ہے۔

فی الحال وہ دنیا کے 19ویں امیر ترین شخص ہیں۔ہریانہ کی ایک منسٹر ساوتری جندال کا فہرست میں149واں مقام ہے ان کی مجموعی دولت 11بلین ڈالر کی ہے۔

جنوری میں ایک سروے جاری کیاگیا تھا جس میں کہاگیاتھا کہ ہندوستان میں امیر اور غریب کے درمیان بڑا فرق ہے اور ایک فیصد دولت مندوں کے پاس73فیصد ملک کی دولت موجود ہے۔اکسفیم کے جاری کردہ سروے کی رپورٹ کے مطابق 67فیصد ملک کے غریب ترین لوگوں کی دولت ایک فیصد افرادکے پاس ہے۔