نئی دہلی : وشوا ہندو پریشد کے کارکن ایک دہلی میں ایک ریلی کے دوران متنازعہ نعرہ لگاتے دیکھے گئے ۔ ان کا نعرہ تھا کہ’’ ایک دھکہ اور دو ، جامع مسجد توڑدو ‘‘ ۔ اس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتا نظر آرہا ہے۔ اس نعرہ سے ایسا لگتا ہے کہ وہ بابری مسجد کی طرح دہلی کی جامع مسجد بھی منہدم کردینا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں آر ایس ، ایس بجرنگ دل او روی ایچ پی کے کارکنوں نے دہلی کے رام لیلا میدان میں وشوا ہندو پریشد کی جانب سے ایک جلسہ ’’ دھرم سنسد ‘‘ میں شرکت کئے جس میں انہوں نے ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر مظاہرین متنازعہ نعرہ لگا رہے تھے کہ ایک دھکہ اور دو جامع مسجد توڑدو۔ ٹوئیٹر کے ایک صارف نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ’’ یہ معاملہ مندر کا نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانا ہے۔
ایک صحافی روی نائر نے لکھا ہے کہ ’’ فرض کرو کہ اگر مسلم طبقہ کی جانب سے مندر ڈھانے کا نعرہ لگایا جاتا تو مودی حکومت اور میڈیا کے لوگو ں کا کیا رد عمل ہوتا ۔
एक धक्का और दो , जामा मस्जिद तोड़ दो। ये तस्वीरें देश की राजधानी दिल्ली की हैं।VHP की धर्मसंसद के बाद अधर्म करते कुछ आतंकी।ये देश पाकिस्तान और सीरिया बनने के रास्ते पर चल पड़ा है। pic.twitter.com/I0ntHKYsMa
— Vinod Kapri (@vinodkapri) December 9, 2018