جوہانسبرگ۔ ایڈس کے متعلق ساوتھ افریقہ کے سب سے بڑے محقق پروفیسر سلیم اور قریشہ عبدالکریم کو انسٹیٹوٹ فار ہیومن ویرالوجی( ائی ایچ وی) کے کارنامہ حیات ایوارڈ سے اس لئے نوازا گیا کیونکہ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر ایڈس کے متعلق عوام کو غیرمعمولی خدمات انجام دئے ہیں۔
پروفیسر سلیم عبدالکریم سنٹرفار ایڈس پروگرم آف ریسرچ ان ساوتھ افریقہ ( سی اے پی آر ائی ایس اے) کے ڈائرکٹر ہیں اور پروفیسر قریشہ عبدالکریم ان کے لئے اسوسیٹ سائٹیفک ڈائرکٹر کے طو رپر خدمات انجام دیتی ہیں۔ ڈیلی نیوز کے مطابق دونوں نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں اپیڈیمولوجی کے پروفیسر ہیں کوا زولو ناٹال یونیورسٹی میں اعزازی اکیڈیمک بھی ہیں۔
دونوں پچھلے تین دہوں سے ایچ ائی وی کی روک تھام اور اس کے علاج کے متعلق سائنسی اصلاحات میں غیر معمولی تعاو ن کیاہے۔ہندوستانی نژاد ساوتھ افریقی اس جوڑے نے امریکہ کے بالٹی مور میں انسٹیٹوٹ آف ہیوم ویرالوجی ( ائی ایچ وی) سے یہ ایوارڈ حاصل کیاہے۔پی ٹی ائی کے مطابق ایچ ائی وی کو ایڈس کے طور پر دنیاکے سامنے لانے والے رابرٹ گالو کے ہاتھوں سے انہیںیہ ایوارڈ ائی ایچ وی کے 19ویں سالانہ اجلاس میں دیاگیا۔
گالونے اپنے بیان میں کہاکہ ’’ میرے لئے ان دنوں مشہور لوگوں نے انفرادی طور پر ایچ ائی وی /ایڈس کی تاریخ میں عوامی صحت عامہ کے متعلق متاثرہ لوگوں کو روبہ صحت لانے میں بڑا کارنامہ انجام دیا ہے‘‘۔ گالو نے کہاکہ ’’ میں دنیاکی آباد ی میں سے کسی فرد یا افراد کو نہیں جانتا نے اس سے بہتر اور عصری طریقہ کار ایچ ائی وی سے متاثر لوگوں کا خیال رکھا ہے‘‘
۔ وہیں پر انہو ں سال2010میں یہ ظاہر کیاکہ ایچ ائی وی کو جنسی ٹرانفارمیشن کے ذریعہ روکا جاسکتا ہے۔ مذکورہ تحقیق سال کے دسویں بڑی سائنسی تحقیق ثابت ہوئی۔اس جوڑے نے جنیٹل ہربس کی روک تھاکم کے لئے ٹینو فویر جیل کی تحقیق کی۔
یہ ایسے پہلی دوا ہے جس کے ذریعہ بیماری کے خلاف لڑ اجاسکتا ہے۔سلیم عبدالکریم نے کہاکہ ’’ ہم اس ایوارڈ کو صرف اپنے لئے قبول نہیں کرتے مگر اس کو ساوتھ افریقہ کے ان ہزاروں لوگوں کا تعاون کے اعتراف میں قبول کرتے ہیں جنپوں نے ہماری تحقیق میں حصہ لیا جو ایچ ائی وی سے بچنے کے لئے علاج کے طریقہ کار میں بہتری کی جاری کوششوں کو فروغ دے رہے ہیں‘‘۔
قریشہ جو ساوتھ افریقہ میں وباء کے متعلق قریب سے جانکاری رکھتی ہیں نے کہاکہ’’ دل کی گہرائیوں سے اس ایوارڈ کا خیرمقدم کرتی ہوں جو ایچ ائی وی پر تحقیق کے لئے ائی ایچ وی کی جانب سے پیش کیاگیا ہے۔