ایچ ون بی ویزا سے مسائل کا اندیشہ‘ امریکہ میں قائم کمپنیاں آؤٹ سورسنگسے گریز کریں‘ معیشت کو بڑھاوادینے کے منصوبے:ٹرامپ انتظامیہ

واشنگٹن: ڈونالڈ ٹرامپ کا نظم ونسق ہند ۔ امریکہ روابط میں پیش رفت کو آگے بڑھانے پر توجہہ مرکوز کریگا اوردہشت گردی کے بارے میں پاکستان کی’’ دوغلی پالیسیوں‘‘ پر سخت موقف اختیار کرے گا۔ لیکن H-1Bویزوں کے مسئلہ دہلی حکومت کے ساتھ ممکنہ ٹکراؤ کا سبب بن سکتا ہے۔یہ ایک بڑی امریکی ماہر کی رائے ہے جو جنوبی ایشیائی امور کے معاملہ میں مہارت رکھتی ہیں۔

ہیرٹیج فاونڈیشن کی لیز ا کورٹیس نے نیوز ایجنسی پی ٹی ائی کو بتایاکہ ممکنہ طور پر ٹرمپ نظم ونسق امریکہ۔ انڈیاتعلقات میں اب تک کی پیش رفت کو آگے لے جانے پرتوجہ دے گا۔انہوں نے کہاکہ صدر منتخب ٹرمپ اپنی مہم کے دوران ہندوستان کے تعلق سے کئی مثبت تبصرے بھی کئے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ باہمی شراکت کو آگے بڑھانے کے اقدامات ضرور کریں گے۔ تاہم H-1Bٰویزا دونوں ملکوں کے درمیان ہمیشہ ہی خفگی پیدا کرنے کا موجب بنا ہے۔

درایں اثناء نوکریوں کو سمندر پاروسائل سے مربوط کرنے والی کمپنیوں کے خلاف اپنے موقف میں سختی پیدا کرتے ہوئے صدر منتخب ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے واضح کردیاہے کہ نیا انتظامیہ ایسا ماحول فروغ دہ گا کہ امریکی کمپنیاں آؤ ٹ سورسنگ سے گریزاں ہوجائیں او رامریکہ میں نوکریاں پیدا کرنے پر زیادہ توجہہ دیں‘ یہاں ٹیکس ادا کریں او رامریکی معیشت کو ازسر نو استحکام بخشیں۔