حیدرآباد۔اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا‘اور امبیڈکر اسٹوڈنٹس اسوسیشن جس کی قیادت الائنس فار سوشیل جسٹس کررہاتھا نے اے بی وی پی کو شکست دیکر حیدرآبادسنٹرل یونیورسٹی اسٹونٹ یونین کے تمام عہدوں پر اپنا قبضہ جمالیا ہے۔
این ڈی ٹی وی نیوزکی شائع خبر کے مطابق اے ایس جے تمام مرکزی عہدے بشمول صدر ‘ نائب صدر‘جنرل سکریٹری‘ جوائنٹ سکریٹری‘ اسپورٹس سکریٹری‘ کلچرل سکریٹری پر جیت حاصل کرلی ہے۔پی ایچ ڈی اسکالر جو علاقائی تعلیم پر ریسر چ کررہے ہیں سیرراگ پوائکاڈان نے اے بی وی پی ،او بی سی اے الائنس سے تعلق رکھنے والے کے پلسانیہ اور این ایس یو ائی کے انجو راؤ کو شکست دیکر صدر کا عہدے پر قبضہ جمایا۔
انتخابی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے ایچ سی یو کے ایک طالب علم نے کہاکہ کیمپس کی سیاست میں اب ایک نیا موڑ ائے گا کیونکہ پیانل میں تین دلت دومسلم اور ایک قبائیلی طبقے کے لوگ منتخب ہوئے ہیں۔
یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگیا کہ ایس ایف ائی اور اے ایس اے نے ملکر اے ایس جے تیار کیا ہے تاکہ آر ایس ایس کی حمایتی اے بی وی پی اور این ایس یو ائی سے مقابلہ کیاجاسکے۔
پی جی ‘جی ایس سی اے ایس ایچ الیکشن میں اے ایس اے الائنس نے اے بی وی کو شکست دی ہے‘یہاں پر پچھلے بار اے بی وی پی کامیاب ہوئی تھی۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں جے این یو‘ ڈی یو‘راجستھان یونیورسٹی اور گوہاٹی یونیورسٹی میں مخالف اے بی وی پی طلبہ تنظیموں نے آرایس ایس کی حمایتی اے بی وی پی کو شکست فاش کیا ہے۔
You must be logged in to post a comment.