ایچ سی اے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

بی سی سی آئی سے مجھ پر کوئی پابندی نہیں ۔ اظہر الدین کا ادعا
حیدرآباد 4 اگسٹ ( این ایس ایس ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے ان پر کسی طرح کا امتناع عائد نہیں کیا ہے ‘ سابق کرکٹ کپتان و سابق کانگریس رکن پارلیمنٹ محمد اظہر الدین نے اعلان کیا کہ وہ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات میں مقابلہ کریں گے ۔ یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اظہر الدین نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر جی ویویک ان کے خلاف بے بنیاد اور غیر ضروری الزامات عائد کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا ادعا کیا کہ حیدرآباد کے عوام کی انہیں مکمل تائید و حمایت حاصل ہے ۔ واضح رہے کہ اظہر الدین نے گذشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ وہ سکندرآباد پارلیمانی حلقہ سے مقابلہ کرنے کے بھی خواہشمند ہیں۔ ان کے اس اعلان پر کانگریس میں سیاسی اتھل پتھل دکھائی دی تھی کیونکہ سکندرآباد کی دو مرتبہ لوک سبھا میں نمائندگی کرچکے انجن کمار یادو نے اس نشست سے دستبرداری کا امکان مسترد کردیا تھا ۔