ایپا مندر میں خواتین کے داخلے پر پابندی’ تروپتی دیسائی کے اعلان کے پیش نظر حکومت کی وضاحت

شبرملائی:حکومت کیرالا نے آج بتایا کہ بھوماتا برگیڈکی سربراہ تروپتی دیسائی کو یہاں ایپا مندر میں داخلہ کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ تنظیم کے کارکن 100خواتین کے ساتھ مشہور پہاڑی مندرمیں داخلے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

ریاستی وزیر انڈومنٹ مسٹر کے سریندرن نے بتایا کہ عہد قدیم سے ہی اس مندر میں10تا60سال عمر کی خواتین کے داخلے پر پابندی ہے ۔ چونکہ شبریملائی مندر کا انتظامیہ ٹرانکم ویسواسم بورڈ چلاتا ہے لہذااس کی روایت اور قواعد ہر ایک پر اطلاق ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام عمر کے خواتین کے داخلے کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے اور مذہبی رسوم رواج میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔

تاوقتیکہ سپریم کورٹ کو کوئی قطعی فیصلہ نہیں کرتا۔ سی پی ائی ایم کی زیر قیادت ایل ڈی ایف حکومت کا موقف گذشتہ ماہ سپریم کورٹ میں پیش کردہ حلف نامہ کے بعد سامنے آیاجس میں کہا گیاہے کہ پارٹی شبرملائی مندر میں تمام عمر کی خواتین کے داخلے کے حق میں ہے۔حال ہی میں تروپتی دیسائی نے یہ اعلان کیا تھا کہ100خواتین کے ساتھ آئندہ ماہ لارڈ ایپا مندر میں داخل ہوں گی اور ان کے منصوبہ میں کوئی تبدیلی نہیں ائے گی

۔قبل ازیں دیسائی نے شنی شگناپور‘ ترمیکا یشور شیوا مندر‘ اور حاجی علی درگاہ میں خواتین کے داخلے کے لئے کامیاب مہم چلائی تھی۔