ایودھیا میں مندر آئین سے بنے گا منوسمرتی سے نہیں : بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر 

لکھنؤ : بھیم آرمی کے صدر چندر شیکھر نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر بابا صاحب کے ذریعہ ملک کو دیئے گئے آئین سے بنے گا نہ کہ منو سمرتی سے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھیڑ یہ طے نہیں کرسکتی ہے کہ کہاں کیا بنے گا ۔ایودھیا میں رام مندر تعمیرکے لئے سپریم کورٹ کا حکم ہوگا اسی کے مطابق عمل کیا جائے گا ۔ بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر گومتی نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا ۔

اس سے قبل انہوں نے ایودھیا پہنچ کر وہاں کے ضلع مجسٹریٹ کو آئین کی ایک کاپی پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے خلاف کوئی بھی عمل ہوتا ہے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہوگا وہ سبھی کو قابل قبول ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے علاوہ کوئی بھی کارروائی ایودھیا میں منظور نہیں کی جائے گی ۔ بھیم آرمی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی اور شیو سینا کے لوگ قانون شکنی کی بات کررہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ ہندو مذہب کے نام پر بعض لوگ ایودھیا میں قانون شکنی کررہے ہیں وہ ہوش و حواس میں رہ کر بات کریں ۔ اگر وہ قابو میں رہ کر بات کریں ورنہ دوسرا فریق بھی اپنا جوش دکھائے گا