لکھنو:یونین واٹر ریسورسس منسٹر اوما بھارتی نے آج کہاکہ وہ رام مندر کی ایودھیا میں تعمیر کا مسئلہ ان کے عقیدے سے جوڑا ہوا ہے اور اس کے لئے وہ جیل جانے کو بھی تیار ہیں۔
چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ سے ملاقات کے بعد رام مندر تحریک کا حصہ رہی بی جے پی کے متنازع لیڈر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ رام مندر میرے لئے میرے عقیدے کا مسئلہ ہے اور مجھے اس پر ناز بھی ہے‘‘۔
ادتیہ ناتھ سے ملاقات کی وجہہ مذکورہ مسئلہ ہونے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ’’ ہم نے رام مندر کے موضوع پر بات نہیں کی ۔ ہم( اوما بھارتی اور یوگی) اس مسلئے سے ناواقف نہیں ہیں۔ یوگی کے گرو اویدناتھ رام مندر تحریک کے لیڈر تھے‘‘۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ جب سے مذکورہ مسئلہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے میں بار بار یہ با ت کہہ رہی ہوں مگر عدالت نے اب اس بات کی طرف اشارہ کیاہے کہ اس مسلئے کوعدالت کے باہر حل کیاجانا ٹھیک رہے گا۔
بابری مسجد انہدام ساز ش کیس میں بھارتی اور دیگر بی جے پی کے سینئر قائدین ایل کے اڈوانی او رایم ایم جوشی کو شامل کرنے کی ایک درخواست عدالت میں زیرغور ہے۔