ایودھیا میں رام مند ر کی تعمیر کا بہت جلد ہوگا آغاز: یوگی ادتیہ ناتھ

رائے پور:بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ یوگی ادتیہ ناتھ نے جمعہ کے روزکہاکہ رام مندر کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو آہستہ آہستہ ہٹادیاگیا ہے اور تعمیربہت جلد شروع کی جائے گی۔

 

انہوں نے کہاکہ ’’ جیوتشی کے مطابق چھتیس گڑہ بھگوان رام کا ننہیال ہے ‘ جب بھگوان اپنے ننہیال کے ساتھ ہیں تو ‘ خود بخود ایودھیا میں مندر( رام ) تیار کرنے کے راستہ ہموار ہوجائے گا۔

ریاست کے صدر مقام رائے پور کے مضافات میں وی ائی پی روڈ کے پاس رام مندر کی تعمیر کے متعلق منعقدہ افتتاحی تقریب کے موقع پر گورکھ پورلوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ رام مندر کی تعمیر حائل تمام رکاوٹوں کو آہستہ آہستہ ہٹادیاگیا ہے اور ایودھیا میں مندر کی بہت جلد تعمیر شروع کردی جائے گی‘‘۔

رکن پارلیمنٹ نے اپنے تبصرے میں اترپردیش انتخابات کے بعد ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر بات ک کہی۔اس موقع پرچھتیس گڑ گورنر بالرام جی داس ٹنڈن‘ چیف منسٹر رام سنگھ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔