ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے دو لاکھ ہندو کوچ کرنے تیار 

لکھنؤ : سپریم کورٹ کے ذریعہ بابری مسجد اور رام مندر تنازعہ پرسماعت ملتوی ہونے سے خفا سنتوں اور انتہا پسند ہندو تنظیموں نے سپریم کورٹ او رمرکزی حکومت کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔وہ مسلسل مرکزی حکومت سے آرڈیننس لانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ آر ایس ایس کی جانب سے آرڈیننس کے مطالبہ کے بعد اب ہندو تنظیمیں سڑکوں پر اترنے کی تیاری میں ہیں ۔

سنتوں نے انتباہ دیا کہ وہ رام مندر کی تعمیر کیلئے ۹۲ء کے طرز پر مہم چلائیں گے ۔ سنت سماج او رہندو پریشد وی ایچ پی نے مندر کی تعمیر کیلئے ۲۵؍ نومبر کو مہا سمیلن کریں گے ۔ ناگپور اور بنگلور سے بھی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوں گے ۔ اس ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے سنت سماج مصروف ہیں ۔ اس موقع پر رام بھکت مہا سمیلن میں دو لاکھ لوگ ایودھیا پہنچ کر رام مندر کاحلف لیں گے۔

سنتوں کا کہنا ہے کہ کشمیر سے لے کر کنہیا کماری تک عوامی ریلیوں کے انعقاد کرنے کا منصوبہ ہے۔