جہاں پر وی ایچ پی اکٹوبر کے اجلاس میں شرکت کریگی وہیں اس بات کی توثیق نہیں ہوئی ہے کہ آر ایس ایس منتظمین بھی اس فیصلہ کن اجلاس میں شریک رہیں گے یا نہیں۔
نئی دہلی۔قانونی طور پر اس بات کی وضاحت ہونے کے بعد کہ فوری راستہ نہیں نکل رہا ہے ہندوسنتوں کی اعلی سطحی اسٹرینگ کمیٹی نے اوچادیکار سمیتی نے اکٹوبر کے پہلے ہفتہ میں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے حکمت عملی کی تیاری کے مقصد دہلی میں ایک میٹنگ منعقد کریگی۔آ
ر ایس ایس او روی ایچ پی منتظمین کا ماننا ہے کہ قانونی کاروائی میں مسلسل کی وجہہ سے’’مایوسی‘‘ پیدا ہوگئی ہے کہ جس کے پیش نظر سادھواو رسنتوں نے متبادل ایکشن پلان کی تیاری کے لئے ایک رائے قائم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔
وی ایچ پی کو اس بات کی امید تھی کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ائے گا وہ’’ تمام کے لئے قابل قبول‘‘ ہوگا۔
وی ایچ پی کے ایک منتظم نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ’’ یہاں پر کچھ توقع تھی کہ اپنی معیاد پوری کرنے والے چیف جسٹس اپنے آخری فیصلوں میں اس پر بھی 2اکٹوبر تک کچھ فیصلہ دیں گے‘ اسی کے پیش نظر سنتوں نے فیصلہ لیا ہے کہ اس ضمن میں ایک اجلاس منعقد کریں گے‘‘۔
فیصلے کے بجائے عدالت میں متنازع اراضی کے معاملے کی سنوائی پر توجہہ مرکوز کی جارہی ہے۔جہاں پر وی ایچ پی اکٹوبر کے اجلاس میں شرکت کریگی وہیں اس بات کی توثیق نہیں ہوئی ہے کہ آر ایس ایس منتظمین بھی اس فیصلہ کن اجلاس میں شریک رہیں گے یا نہیں۔