لکھنو۔بین الاقوامی ہند وپریشد کے صدر پروین توگاڑیہ منگل23اکٹوبر کے روز ایودھیا سے ’اب کی بار ‘ ہندوؤں کی سرکار‘ مہم کی شروعات کررہے ہیں۔
لکھنو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے توگاڑیہ نے کہاکہ مرکز کی بی جے پی حکومت سے ان کا مطالبہ ہے کہ وہ اپنے وعدوں کی تکمیل کرے۔
پارلیمنٹ میںآرڈیننس کے ذریعہ رام مندر کی تعمیر کے متعلق بھی بات کی۔
مجوزہ ایودھیا سے شروع ہونے والی ’اب کی بار ہندوؤں کی سرکار‘ مہم کے متعلق بھی توگاڑیہ نے کہاکہ اس ضمن میں دو پروگرام ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پروگرام کے تحت یہ توجہہ دی جائے گی کہ ’رام مندر نہیں ‘ تو ہندوؤں کا ووٹ نہیں‘۔مودی حکومت پر رام مندر کے متعلق شدید تنقید کرتے ہوئے توگاڑیہ نے کہاکہ ’’پچھے چارسالوں سے ہم مسلسل یاد دلارہے ہیں۔
مگر انہوں نے نہ تو رام کو یاد کیا‘ اور نہ ہی کسان اور نوجوان انہیں پچھلے چارسالوں میں یاد ائے‘‘۔