ایودھیا:وشواہندو پریشد( وی ایچ پی) کے نگرانی میں متنازع رام مندر کی تعمیر کے لئے تین ٹرک سرخ پتھر ایودھیا کو منتقل کئے گئے ہیں۔رام جنم بھومی کے وی ایچ پی نمائندے پرکاش کمار گپتا نے کہاکہ ’’ یہ سرخ پتھر رام جنم بھومی مندر کی تعمیر کے لئے ہیں۔
سابق میں بھی یہ پتھر یہاں پر لائے گئے اور اب بھی لائے جارہے ہیں۔ سابق کی اکھلیش یادو حکومت نے رام مندر کی تعمیر کے لئے پتھروں کو لانے کے کام پر روک لگادی تھی‘‘۔ وی ایچ پی میڈیا مشیر شرد شرما پرانتیا نے کہاکہ ’’ رام مند ر کی تعمیر کے لئے بڑے پتھروں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔
Stones loaded on 3 trucks arrived in Ayodhya's Ramsevak Puram y'day under the supervision of VHP for purpose of construction of Ram Temple pic.twitter.com/HmeTzowCE9
— ANI UP (@ANINewsUP) July 6, 2017
اترپردیش کی سابق حکومت نے اس پر امتناع عائد کردیاتھامگر موجودہ حکومت( یوگی ادتیہ ناتھ حکومت) نے ایسا کچھ نہیں کیاہے‘‘۔پتھروں کو تراشنے کاکام کیا وی ایچ پی ‘ رام جنم بھومی نیاس اور سادھوں کی نگرانی میں کیاجائے گا۔
رام جنم بھومی نیاس کے صدر نرتیا گوپال داس بابری مسجد انہدام کیس کے ملزمین میں سے ایک ہیں۔