ای ڈی کے ایک جاری کردہ ایک بیان کہاگیاکہ نوٹس کی اجرائی این ڈی ٹی وی کو حاصل ایف ڈی ائی کے تحت سرمایہ کاری کے متعلق مشتبہ ایف ای ایم کے متعلق نوٹس جاری کی گئی ہے۔
دی انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ ( ای ڈی) نے جمعرات کے روز کہاکہ اس نے نئی دہلی ٹیلی ویثرن لمیٹڈ کے نام پر ایک وجہہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے جو این ڈی ٹی و ی کی نیوز نشریات کے بشمول ٹیلی ویثرن چیانل کا اپریٹر بھی ہے‘ اس پر 4300کروڑ کی مبینہ بیرونی سرمایہ کاری کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔
این ڈی ٹی وی نے 1637کروڑ روپئے او ربیرونی سرمایہ کاری 2732کروڑ کی حاصل کی ہے ۔جن کے نام پر نوٹس جاری کی گئی ہے اس میں چیانل کے بانی پرانوے رائے اور رادھیکا رائے کے علاوہ جرنلسٹ وکرم چندرا کے نام شام ہیں۔این ڈی ٹی وی نے اپنے بیان میں کہا کہ’’ این ڈی ٹی وی ایف ای ایم اے قانون کی خلاف ورزی کے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہے۔
این ڈی ٹی وی اب بھی اس بات پر قائم ہے کہ اسی آزادنہ صحافت کرنے کی وجہہ سے نشانہ بنایاجارہا ہے اور یہ دیگر ذرائع ابلاغ کے اداروں کے لئے بھی ایک سابق او راشارہ ہے اگر وہ آزادنہ صحافت کریں گے انہیں اسی طرح سے نشانہ بنایاجائے‘‘۔
نوٹس کے جواب میں چندرا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ دودرجن نامو ں کے ساتھ مجھے بھی آخر کار نوٹس جاری کردی گئی ہے ‘ کیونکہ ان اداروں میں سے ایک کا میں دس سال قبل ڈائرکٹر تھا۔ مجھے اس کا کوئی اندازہ نہیں جس بات کانوٹس میں ذکر کیاگیاہے ‘ مگر میں مطالعہ کروں گا‘‘۔
این ڈی ٹی وی کے بشمول دیگر ادارو ں کو روانہ کردہ نوٹس میں لائف اسٹائیل ہولڈنگ( جواب لائف اسٹائیل او رمیڈیا ہولڈنگ لمٹیڈ ہے) ساوتھ ایشیاء کرٹیویٹی اسیٹس لمٹیڈ‘ اسٹرو اورسیز اور این ڈی وی امیجن لمیٹیڈ ( جو اب جنرل انٹرٹیمنٹ نٹ ورک انڈیاپرائیوٹ لمٹیڈ میں تبدیل ہوگیا ہے) کے نام شامل ہیں