نئی دہلی:حکومت نے آج این ڈی ٹی وی پر ایک دن کے امتناع کی ہدایت پر عمل آواری ملتوی کردی۔وزارت اطلاعات ونشریات نے 2نومبر کو امتناع کی اس ہدایت کے احکامات جاری کئے تھے۔چینل کی اپیل پر امتناع کی ہدایت ملتوی کردی گئی۔
مرکزی وزیروینکیا نائیڈونے کہاکہ امتناع پر عمل آواری میں التواء حکومت کی فراخدلی‘ جمہوری اقدار او راصولوں کے مطابق ہے۔
دریں اثناء اہم اپوزیشن کانگریس نے آج حکومت کے فیصلے کو ’’ سچائی کی فتح قراردیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا او رکہاکہ فسطائی بی جے پی آخر کار ذرائع ابلاغ کی مشترکہ طاقت کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی جبکہ وہ فوجیوں اور رائے عامہ کو یہ بیوقوف بنانے کی کوشش کررہی تھی۔
کانگریس ترجمان اعلی رندیب سنگھ سرجیوالا نے کہاکہ یہ مودی حکومت کے لئے ایک سبق ہے اور زور بازو پرقلم کی فتح کے مترادف ہے۔ مودی حکومتنے اپنی شبیہ ’’مسخ‘‘ہوجانے کے بعد مختلف گوشوں سے اس فیصلے پر اظہار برہمی اور اس کی سخت مخالفت کے بعداپنا فیصلہ ملتوی کرنے پر مجبور ہوگئی۔
وزارت اطلاعات ونشریات نے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی۔سرکاری ذرائع کے بموجب این ڈی ٹی وی کے ناظم وصدرنشین پرانو رائے نے آج وینکیا نائیڈو سے ملاقات کرکے اس ہدایت کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیاتھا۔
رائے نے اس فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی تھی۔ اس کے بعد وزارت نشرعات مودی سے نظر ثانی کی اپیل کرنے پر مجبور ہوگیا۔ پٹھان کورٹ دہشت گرد حملے کی خبر نشر کرے پر یہ امتناع عائد کیاگیا تھا۔