پٹنہ:جنتا دل ( یونائٹیڈ) صدر نتیش کمار نے جمعرات کے بہار چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) لیڈر سشیل مودی نے بھی اس موقع پر نائب وزیراعلی کے عہدے کے لئے حلف لیا۔راج بھون میں بہار کے گورنرکیسری ناتھ ترپاٹھی نے ان دونوں کو حلف دلایا۔یہ چھٹی مرتبہ ہے کہ نتیش کمار نے بہار چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا ہے۔
#WATCH Nitish Kumar's swearing-in ceremony as Bihar CM at Raj Bhawan in Patna https://t.co/kHgjRs8gjD
— ANI (@ANI) July 27, 2017
Patna: Governor Keshari Nath Tripathi reaches Raj Bhawan; Nitish Kumar's swearing in as Bihar CM to begin pic.twitter.com/hKAwaLJJV1
— ANI (@ANI) July 27, 2017
#FLASH Amid Bihar political tussle, Nitish Kumar takes oath as Chief Minister for the sixth time pic.twitter.com/3jjnXATMuc
— ANI (@ANI) July 27, 2017
کل رات کو بہار کے سیاسی حالات میں اس وقت بحران پیدا ہوگیا جب نتیش کمار نے چیف منسٹر کی کرسی کو چھوڑتے ہوئے گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیاتھا۔
درایں اثناء کمار کی سابق اتحادی پارٹی راشٹرا جنتا دل ( آر جے ڈی) نے کمار کی حلف برداری تقریب کے خلاف راج بھون تک مارچ نکالنے کے احتجاجی پروگرام کو احتیاطی تدابیر کے طور پر نافذ احکامات کی وجہہ سے منسوخ کردیا۔