این سی پی بزرگ رکن پارلیمنٹ نے ایک اسکول فنکشن میں ’’ لڑکی آنکھ مارے ‘‘ گانے پر نوجوان طالبہ کے ساتھ رقص کیا ۔ ویڈیو وائرل 

ممبئی : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو کے مطابق نیشلیسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی ) کے رکن پارلیمنٹ مدھوکر ککڑے نے رنویر سنگھ کی نئی فلم ’ سمبا‘ کا مشہور گانے ایک اسکول فنکشن میں رقص کر کے سامعین کو خوب محظوظ کیا ۔

ذرائع کے مطابق آج ایک خانگی اسکول میں بزرگ این سی پی رکن پارلیمنٹ مدھو ککڑے نے آنکھ مارے گانے پر لڑکیوں کے ساتھ رقص کر کے حاضرین کو حیرت زدہ کردیا ۔ انکے ساتھ رقص کرنے میں نوجوان طالبہ بھی تھیں ۔