انہو ں نے کہاکہ علاقائی خو د مختاری کا نظریہ عام طور پر ریاست کے تین حصوں کی سیاسی‘ معاشی‘ ترقی اور نفسیاتی توقعات کی لازمی مقصد ہے‘ اور مزیدکہاکہ یہ جموں اور کشمیر میں مذہبی خطوط پر علاقائی تقسیم کی کوششوں پر کارضرب ہوگا
نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا نے کہاکہ جموں کشمیر کے تین علاقوں کی علاقائی خود مختاری ہی ریاست کی سیاسی توقعات اور سیاسی محل وقوع کو آگے لے جانے میں مدد گارثابت ہوگا۔
رانا نے کہاکہ”اس طرح کا میکانزم سیاسی استحکام کا حوصلہ فراہم کرے گا اور لوگوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا خاتمہ ثابت ہوگا“۔
رانا نے کہاکہ علاقائی خود مختاری ایک ساتھ ضلع کونسل کی بہتر انداز میں تعمیر کرے گا لوگوں کو فیصلہ سازی میں مکمل طور پر شامل کرتے ہوئے ناانصافی کے احساس کو ختم کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ علاقائی خود مختاری کے اصول ذیلی حصوں اور انتطامیہ کے میکانزم کواستحکام فراہم کرتے ہیں اور ضلع سطح کے گورننس کو زمینی سطح کے کامو ں تک لے جاتے ہیں جو لداخل خود مختار پہاڑی ترقی کونسل پر مشتمل ہے۔