بہار۔ پولیس نے کہاکہ ریاست بہار کے پٹنہ شہر میں ایک بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی ) لیڈر بپن یادوکو مبینہ طور پر اپنے ہی این جی او میں کام کرنے والی سکریٹری کے جنسی استحصال کے الزامات میں گرفتار کرلیاگیاہے۔
ایک این جی او بدھا سوسائٹی سیو ا فاونڈیشن کی سکریٹری جو بی جے پی لیڈر کی نگرانی میں چلائی جارہی ہے کی سکریٹری کی دائر کردہ ایف ائی آر بدسلوکی او ر
عصمت ریزی سے متعلق دفعات کے تحت منگل کے روز دیگا پولیس اسٹیشن ایس ایچ او ایس این سنگھ نے مذکورہ بی جے پی لیڈر کی گرفتاری عمل میں لائی۔کم وقت کے لئے بھوجپوری فلموں میں کام کرنے والے بپن یادو نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
درایں اثناء بی جے پی نائب صدر داویش کمار نے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یادو کی پارٹی سے برطرفی کا اعلان کیا۔