این ائی اے کے عہدیداروں نے ہادیہ کا بیان قلمبند کرلیا

کوٹایم۔ کوچی کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی( این ائی اے) کی ایک ٹیم نے ہفتہ کے روز 24سالہ ہادیہ جو کہ ایک ہندو خاتون تھی او رجس نے اسلام قبول کرلیا ہے کا بیان قلمبند کیا ہے۔ ہادیہ عرف اکھیلا نے اسلام قبول کرنے کے بعد پچھلے سال شیفان جہاں سے شاد ی کرلی تھی۔

اس کے والد نے ہائی کورٹ میں اس شادی کو چیالنج کیا ہے ‘ اور انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ہادیہ کے شوہر کا تعلق دہشت گروپ ائی ایس سے بھی ہے۔حیران کردے والے فیصلے میں ہائی کورٹ نے شادی کو منسوخ کردیاتھا۔

جب مقدمہ سپریم کورٹ کو پہنچا ‘ شیفان جہاں نے شادی کے متعلق این ائی اے کی تحقیقات کو منسوخ کرنے کی درخواست پیش کی ۔ عدالت عظمہ نے تحقیقات کا حکم دیا۔این ائی اے کی ٹیم نے شیفان کا بھی بیان قلمبند کیاہے۔

تحقیقاتی ٹیم کو اپنے رپورٹ نومبر27تک عدالت میں پیش کرنے کے لئے کہاگیا ہے۔سپریم کورٹ کے ہادیہ کے والد اشکون کو بھی مذکورہ شادی کے متعلق جانکاری کے بعد سنائے جانے والے نظریات کے وقت عدالت میں موجود رہنے کا حکم دیاگیا ہے۔

کھلی عدالت میں جسٹس دیپک مشرا کی بنچ کے سنائے جانے والے خیالات کے موقع پر ہادیہ کو بھی عدالت کے سامنے موجود رہنا ہوگا۔