این ائی اے کے تازہ چھاپے‘ ائی ایس کو ماننے والے نو لوگ گرفتار

میرٹھ۔ اسلامک اسٹیٹ ماڈیول کا خلاصہ معاملے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی( این ائی اے) نے پھر ایک مرتبہ چھاپہ ماری کی ہے ۔ این ائی اے جمعرات کے صبح مغربی یوپی اور پنجاب میں اٹھ مقامات پر چھاپے مارے ۔

یوپی میں رام پور ‘ بلند شہر ‘ میرٹھ ‘ ہاپوڑ اور امروہا میں چھاپہ ماری کی ۔ وہاں پنچاب کے لدھیانہ میں ٹیم نے تلاشی لی۔ سبھی مقامات سے ٹیم نے 9مشتبہ لوگوں کو حراست میں لیاہے۔

ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

این ائی اے نے پنچاب پولیس کے ساتھ ملک کر لدھیانہ ‘ چندی گڑھ روڈ پر مہربان نامی گاؤ ں کی مسجد کے مولوی محمد اویس کو گرفتار کیا ہے۔پکڑے گئے مولوی کا ائی ایس ائی ایس ماڈیول سے تعلق کا شبہ ہے اور وہ سات مہینے پہلے لدھیانہ ائے تھے اور اس سے پہلے یوپی کے ایک مدرسہ میں پڑ رہے تھے۔

اس کے علاوہ پانچ دیگر لوگوں کو بھی حراست میں لیاگیا ہے۔

وہیں ہاپوڑ کے دوگاؤں میں چھاپہ ماری کے بعد این ائی اے کی ٹیم نے تین مشتبہ لوگوں کو حراست میں لیاہے۔ پولیس سربراہ سنکلپ شرما نے بتایا کہ حراست میں لے گلے لوگوں سے کوتوالی گیٹ میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے

۔ وہیں ایک اور شخص کو سنبھاول کے گاؤ ں سے چھاپہ مار کر مولوی شکیب کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ 26ڈسمبر کو این ائی اے نے ائی ایس ائی ایس ماڈیول ’ حرکت ال حرب اسلام ‘ کا خلاصہ کیاتھا ۔ اس سلسلے میں اترپردیش اور نئی دہلی کے 16مقامات پر چھاپہ ماری گئی تھی