نئی دہلی۔لشکرطیبہ کی تسلیم کردہ فلاح انسانیت( ایف ائی ایف)کی دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کے معاملہ میں تحقیقات کے حصہ کے طور پر قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این ائی اے) نے چہارشنبہ کے روز ملک کی پانچ ریاستوں میں اٹھ مقامات پر تلاشی لی۔
دوروز قبل دبئی سے ہندوستان پہنچے محمد حسین مولانی کو جئے پور ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد اترپردیش کے گونڈا کے علاوہ راجستھان کے سیکار اور جئے پور ‘ دہلی کے علاوہ والساد اور گجرات کے سورت کے علاوہ کیرالا کے کسار گوڑ میںیہ دھاوے انجام دئے گئے ۔
این ائی اے نے 2جولائی 2018کے روز ایف اے ایف پر دہشت گردی کے فنڈنگ کا مقدمہ درکیاتھا۔
ایف ائی آر کے مطابق دہلی کے رہنے والے کچھ لوگوں کو ایف ائی ایف کے اپریٹرس سے بیرونی ممالک سے کچھ فنڈ حاصل ہوا تھا اوردہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ان پیسوں کا استعمال کررہے تھے۔
وہیں اس سے قبل تین لوگو ں کو گرفتار کرلیاگیاتھا ‘ مولانی کے خلاف لک اؤٹ سرکولر زیر التوا تھا اور وہ گرفتاری سے قبل دوبئی میں روپوش تھا ‘ اس کو دبئی سے واپسی کے دوران جئے پور ائیر پور ٹ سے پیر کے روزگرفتار کرلیاگیاتھا ۔
مولانانی سے پوچھ تاچھ کے بعد ہی این ائی اے نے پانچ ریاستوں میں چہارشنبہ کے روز چھاپہ ماری کی ہے