ممبئی: ریزوربینک نے تنسیخ شدہ نوٹوں کے تبادلے کے لئے رات دیر گئے چند نئی شرائط کا اعلان کیا۔ ایسے لوگ جو بیرون ملک تھے بشمول تارکین وطن جو کا تک اپنی کرنسی جمع نہیں کراسکے انہیں سہولت دی جارہی ہے ۔
ہندوستانی شہری جو9نومبرتا30ڈسمبر2016بیرون ملک تھے اور31مارچ2017تک تنسیخ شدہ کرنسی کا تبادلہ کراسکتے ہیں۔ بیان میں کہاگیا ہے غیر مقیم ہندوستانیوں کے لئے تبادلہ کی کوئی حد نہیں ہوگی۔
ریزور بینک نے کہاکہ کوئی بھی شہری انفرادی طور پرشناختی دستاویزات او ربیرون ملک مقیم رہنے کے دستاویزی ثبوت پیش کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر اس سہولت سے استفادہ کرسکتا ہے ۔
ان شرائط کی تکمیل اور نوٹ جمع کرانے کے بعد یہ رقم درخواست گذار کے کے وائی سی سے مربوط بینک اکاونٹ میں جمع کرادی جائے گی۔یہ سہولت ریزوربینک کے دفاتر ممبئی‘ نئی دہلی‘ چینائی‘ کلکتہ ‘ او رناگپور پر فراہم رہے گی۔