برہان پور( ایم پی): مدھیہ پردیش پولیس نے جمعرات کے روز ائی سی سی چیمپئنس ٹرافی میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کی جیت پر پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے اور آتش بازی کرنے والے 15مسلمانوں پر عائد ملک سے غداری کے دفعات سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔
پولیس نے سینئر عہدیداروں کی ہدایت پر ملک سے غداری کے دفعات ہٹاتے ہوئے ائی پی سی کی دفعہ153اے کو برقراررکھا جو’’ فرقہ وارانہ ہم اہنگی کو متاثرکرنے‘‘ کی کوشش ہے۔
قبل ازایں چیمپئنس ٹرافی کافائنل جو18جون کو ہندوستان اور پاکستان کے مابین کھیلاگیا تھامیاچ میں پاکستان کی کامیاب پر جشن منانے اور موافق پاکستان نعرے لگانے کے مبینہ الزام میں مدھیہ پردیش کے ضلع برہان میں رہنے والے 15مسلمانوں ں کے خلاف مجرمانہ سازش ‘ ملک سے غداری کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا۔
اسٹیشن انچارج شاہ پور سنجئے پاٹھک نے کہاکہ ’’ ائی پی سی124اے کے مطابق کوئی بھی انفرادی طور پر ملک کا احترام نہیں کریگا اور اس کی اہمیت کو متاثر کرنے کی کوشش کریگا تو وہ سزاء کا مستحق پایاجائے گا‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ’’ ملزمین میاچ کے بعد پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے بعد دفعہ120بی کے تحت گرفتار کرلئے گئے‘‘۔