ممبئی۔مہارشٹرا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کے عملے کے کچھ لوگوں نے جمعہ کے روز ساتویں پئے کمیشن کی اجرائی کے مطالبہ کرتے ہوئے جاری غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کے دوران احتجاج کے طور پر اپنا سرمنڈوایا۔
احتجاج میں شامل ایک ٹرانسپورٹ ورکر نے کہاکہ’’ میرے گھر والو ں کی حالت مرنے کے قریب ہے۔
ہمارے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے۔
ہر روز کے مرنے سے ایک روز کا مرنا اچھا ہے اور اس لئے ہی میں نے حکومت کے خلاف احتجاج میں اپنا سرمنڈوایاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ چیف منسٹر مہارشٹرا مطالبے کے ضمن میں ایک میٹنگ منعقد کرنے جارہے ہیں اور اس کے بعد ہی کچھ فیصلہ لیاجائے گا۔
اسی دوران چیف منسٹر دیوایندر فنڈناویس‘ ٹرانسپورٹ منسٹر دیوکر راوٹے اور شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بھی اس مسلئے پرملازمین اور دیگر اداروں سے بھی بات کی۔
اسی میٹنگ کے فوری بعد شیوسینا نے دعوی کیا ہے کہ کسی بھی وقت ہڑتال ختم ہوسکتی ہے۔پوری ریاست میں 17ہزار بسیں چلائی جاتی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد ورکرس ہڑتال پر ہیں