ایم ائی ایم کرناٹک اسمبلی الیکشن میں مقابلہ کرے گی

حیدرآباد۔کل ہند مجلس اتحاد المسلمین( اے ائی ایم ائی ایم) نے منگل کے روز کہاکہ وہ کانگریس کی زیرقیادت ریاست کرناٹک میں مجوزہ اسمبلی انتخابات میں وہ مقابلہ کریں گے۔

شہر میں موجود پارٹی ہیڈکوارٹر نے اپنے بیان میں کہاکہ ان کے صدر اسد الدین اویسی نے کرناٹک کے پارٹی یونٹ سے میٹنگ کے بعد اس بات کا اعلان کیاہے۔

حیدرآبا د لوک سبھا ایم پی نے کرناٹک میں زیر قیادت کانگریس پارٹی کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایااور الزام لگایا کہ ریاست میں انہیں جلسہ کرنے کا اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اسد الدین اویسی نے کہاکہ’’ کانگریس او ربی جے پی میں کوئی فرق نہیں ہے۔

کانگریس اظہار خیال کی آزادی کے متعلق بات کرتی ہے مگر اپنی زیر قیادت ریاستوں میں اظہار خیال کی اجازت نہیں دیتے۔

انہیں ریاست کرناٹک میں عوامی جلسہ عام کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے‘‘۔اگلے سال کرناٹک میں اسمبلی انتخابات224سیٹوں پر منعقد ہونے والے ہیں۔