حیدرآباد۔مجلس اتحاد المسلمین ( ایم ائی ایم ) نے تاونڈر کے چھ ممبران کو تاونڈور میونسپل کونسل چیرپرسن انتخابات کے دوران مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہہ سے برطرف کردیا۔
انہوں نے مبینہ طور پر کانگریس پارٹی کی امیدوار چیرپرسن جو خواتین کے لئے محفوظ ہے کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ تانڈور کے پارٹی قائدین کے مطابق اگرچاہئے تو پارٹی چیرپرسن کا عہدہ جیت سکتی تھی اگر کراس ووٹنگ کااستعمال نہیں کیاجاتا۔
قبل ازیں مذکورہ قائدین کی درالسلام دورے کے بعد پارٹی قیادت نے چھ کارپوریٹرس کومعطل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابقت تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی اور ایم ائی ایم دونوں کے درمیان میں چیرپرسن کے عہدے کے لئے معاہدہ طئے پایا تھا۔
مگرحالات اس وقت مخالف ہوگئے جب ایم ائی ایم اور ٹی آر ایس نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔