ایل او سی پر جوابی کاروائی میں سات پاکستانی سپاہیوں کا قتل

نئی دہلی:صبح کی اولین ساعتوں میں پاکستانی فوج نے دو ہندوستانی سپاہیوں کو مار کر ان کی نعشوں کو مسخ کردیا جسکی جوابی کاروائی میں ہندوستانی فو ج نے سات پاکستانی سپاہیوں کو موت کے گھاٹ اتار کر دو بنکرس بھی تباہ کردئے۔

رپورٹس کے مطابق جموں میں کرشنا گھاٹی کے مندھارعلاقے کے سامنے واقع کیرپان اور پیمپالہ پوسٹ کے بنکرس کو تباہ کردیاگیا ہے۔

فی بنکر مجاہد بٹالین 647کے پانچ سے اٹھ پاکستانی جوان متعین کئے گئے تھے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق دونوں بنکرس مکمل طور پر تباہ کردئے گئے اور سات جوان کو موت کے گھاٹ اتار کر ایک سخت پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

آرمی کا بیان ہے کہ جوانوں کی نعشوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی جبکہ ایک سینئر افسر نے کہاکہ جوانوں کے سر کاٹ دئے گئے ہیں۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ بی اے ٹی ٹیم ہندوستانی سپاہیوں کی پٹرول پارٹی کے گھات لگاکر حملے کی فراغ میں تھے جبکہ پاکستانی آرمی ایف ڈی ایل کو راکٹ اور مارٹر بموں سے نشانہ بنارہے تھے۔