ایل او سی پر ائی اے ایف کی بڑی کاروائی‘بارہ میراج ہوائی جہازوں نے تباہ کیاجیش کے کیمپ ‘ دوسو کی موت

نئی دہلی۔ایسا مانا جارہا ہے کہ ہندوستان نے منگل کی اولین ساعتوں میں پاکستان کے اندر ہوائی حملہ کر کئی دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایاہے۔ذرائع نے یہ جانکاری دی ہے ۔

ذرائع نے پی ٹی ائی کوبتایا کہ انڈین ائیرفورس کی مختلف جنگی ہوائی جہازوں نے خیبرپختوان صوبہ کے بال کوٹ میں پاکستان کے کئی دہشت گردتنظیموں کے ٹھکانوں کو کامیابی کے ساتھ تباہ کردیا ہے۔انڈین ائیرفورس نے کہاکہ یہ کاروائی پلواماں دہشت گرد کے ٹھیک بارہ دن بعد کی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس حملے میں دو سے تین سو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان کی افواج نے منگل کے روز یہ الزام عائد کیاکہ پاکستان فوج نے مظفر آباد سیکٹر میں ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے۔پاکستان نے ہندوستانی ہوائی فوج کے بعد منگل کی صبح وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر سکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی اجلاس منعقد ہوا ۔

وزیر فیناس ارون جیٹلی ‘ خارجی وزیر سشما سوراج‘ ہوم منسٹر راج ناتھ سنگھ اور وزیر دفاع نرملا ستیا رامن اس اجلاس میں شامل رہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قومی سکیورٹی مشیر اجیت دوال ‘ وزیراعظم دفتر کے دیگر اہم عہدیدار اور سکیورٹی شعبہ سے جڑے تمام اعلی عہدیدار اجلاس میں شامل رہے ۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایسا مانا جارہا ہے کہ ہندوستان نے منگل کی اولین ساعتوں میں پاکستان کے اندرونی حصہ میں فضائی حملہ کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیاہے۔

کانگریس صدر راہول گاندھی نے پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کاروائی کی سراہنا کرتے ہوئے ٹوئٹ پر لکھا ’’ میں ہندوستانی فضائیہ کے پائیلٹوں کی ستائش کرتاہوں‘‘۔ کانگریس ترجمان رندیب سراجیوالا نے ٹوئٹ کہاکہ ’’ فضائیہ کے جانبازوں کو سلام‘‘۔

ذرائع کے مطابق دس سے بارہ میراج جنگی ہوائی جہازصبح ساڑھے تین بجے مظفر آباد ‘ کالا کوٹ‘ اور چکڈی جیسے حصوں میں بھاری بمباری کی جس میں پلواماں حملے کے دمہ دار ی لینے والے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے کئی کیمپ پوری طرح زمین دوز ہوگئے۔

اس کاروائی میں بڑی تعداد میں دہشت گرد وں کے مارنے جانے کی بھی بات کہی جارہی ہے۔وزرات دفاع اور فضائیہ کی جانب سے اس کے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے لیکن پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہندوستانی فضائی فوج ہوائی جہاز پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں کاروائی کی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ہندوستان کے لڑاکو ہوائی جہاز جلد بازی میں کھولے علاقوں میں بم باری کرکے چلے گئے۔

غور طلب ہے کہ پلواماں حملے میں سی آر پی ایف کے 44جوانوں کی شہادت کے بعد ملک بھر میں پاکستان کے خلاف کاروائی کی مانگ اٹھ رہی تھی۔

خود وزیراعظم نریندرمودی نے کہاتھا کہ دہشت گردوں نے بہت بڑی
کاروائی کی غلطی کی ہے اور انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ اس حملے کے دودن بعد ہی کہاتھا کہ فضائی سیاسی منظوری ملنے کے بعد کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔