ایف بی ائی نے امریکہ میں داعش حملے کی وارننگ دی

واشنگٹن:امریکی وفاقی حکام نے قانون نافذ کرنے والے محکمے کو آگاہ کیاہے دہشت گرد تنظیم داعش کے حامی ملک میں تعطیل کے دوران گرجا گھروں سمیت سیاحتی مقامات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

سی این این نے بتایا کے وفاقی تحقیقاتی بیورو( ایف بی ائی) او رشعبہ داخلی سلامتی نے کل انفورسمنٹ محکمہ کو ایک بلٹن جاری کرکے کہاکہ اب تک اس سلسلہ میں کوئی دھمکی نہیں ملی ہے ۔

یہ بلٹن داعش کی حمایت والی ویب سائیڈ پر امریکہ کے گرجا گپروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد احتیاطاً جاری کیاگیاہے ۔اس بلٹن کے بارے میں ایف بی ائی نے فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔

سی این این نے بلٹن کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ داعش کے حامی سیاحتی مقامات او رگرجاگھروں پر حملے کے لئے اپنے ساتھیوں کو اکسا رہے ہیں