پیرس ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے سات عجائبات میں شمار کئے جانے والے ایفل ٹاور میں کام کرنے والے ورکرس گذشتہ ایک ہفتہ سے ہڑتال پر ہیں جس کے بعد مینجمنٹ اور ورکرس کے درمیان وزیٹرس کے تعلق سے ہوئے ایک معاہدہ کو قطعیت دی گئی ہے کیونکہ ورکرس کو یہ شکایت تھی کہ وہاں آنے والے سیاحوں کے لئے ایک ہی لفٹ کی وجہ سے انتظار کی گھڑیاں طویل ہوجاتی ہیں لہٰذا ایسے سیاح جنہوں نے اس عجوبہ کی سیر کیلئے آن لائن بکنگ کروائی ہے اور ایسے سیاح جو وہاں پہنچ کر ٹکٹ خریدتے ہیں، کیلئے علحدہ علحدہ لفٹوں کا انتظام کیا جائے۔ لہٰذا اب انٹرنیٹ سے بکنگ کرنے والے سیاحوں کو مختلف اوقات الاٹ کئے جائیں گے جس کے دوران انہیں ایفل پہنچنا لازمی ہوگا اور مابقی وقت ان سیاحوں کیلئے مختص ہوگا جو ایفل پہنچنے کے بعد ٹکٹ خریدتے ہیں۔ ورکرس نے ہڑتال ختم کردی ہے۔
ٹرمپ ۔ کم جونگ ملاقات ابھی نہیں:وائٹ ہاؤس