خطہ میں امن ‘ استحکام اور خوشحالی پر توجہ دینا ضروری ‘ کیلیفورنیا میں ہندوستانی برادری سے مودی کی ملاقات
سیان ہوزے ۔27ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان اور امریکہ دنیا کی دو بڑی جمہوریتیں ہیں ان کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ایشیاء پیسیفک خطہ میں امن ‘ استحکام اور خوشحالی لاکر اس کے مستقبل کی صورت گری کریں ‘ یہ خطہ اپنی صدی پرانی تاریخ رکھتا ہے ۔ یہ احساس ظہر کرتے ہوئے کہ ہندوستان اور امریکہ ایشیا پسیفک خطہ کے دو کناروں پر واقع ہیں ‘ وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس خظہ میں امن ‘ استحکام اور خوشحالی کے ذریعہ مستقبل کی صورت گری کریں ۔ وزیراعظم مودی نے جو کل نیویارک میں صدر امریکہ بارک اوباما سے ملاقات کریں گے کہاکہ ایک متجرک ایشیاء پسیفک خطہ میں اس صدی کی صورت اور مستقبل کو تابناک بنائے گا ۔ ہندوستانیوں اور امریکیوں کو اس سمت میں کام کرنا ہوگا ۔ معلومات پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔
ٹکنالوجی کی اہمیت کو سمجھنے کا بھی ہمیں وسیع تر موقع مل رہا ہے ‘ وزیراعظم نریندر مودی نے سلیکان ویالی سے تعلق رکھنے والے امریکہ کے اعلیٰ سی ای اوز کے سامنے ڈیجیٹل انڈیا پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم تر اختراعی مرکز میں اعلیٰ کارپوریٹ سے لیکر نوجوان پیشہ ور افراد تک ہر ایک کی اپنی ڈیجیٹل انڈیا کی کہانی ہے ۔ آج ہم ہند ۔ امریکہ دوستی پر بات کرتے ہیں اس صدی کی یہ قابل قدر شراکت داری ہے ۔ ہند ۔ امریکہ تعلقات کی بنیاد ہی نوجوانوں‘ ٹکنالوجی اور اختراعی اقدامات کی طاقت پر منحصر ہے ۔ مودی کا خطاب سماعت کرنے کیلئے سے سیال ہوز سے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہورہی تھی ‘ یہاںپر ایئرپورٹ سیکیورٹی سے زیادہ سخت ترین سیکیورٹی ‘ اسکان سیکیورٹی کا بندوبست کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر مودی نے کیلیفورنیا میں مقیم سکھ اور گجراتی طبقہ کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔ اپنے طویل تصویر کشی سیشن کیدوران مودی نے ہندوستانیوں ‘ ممتاز و معتبر شخصیتوں سے ملاقات کی ۔
ایک وفد نے وزیراعظم کو یادداشت بھی پیش کی ۔ اس کے بعد مودی نے سکھ اورگجراتی برادری کے وفود سے بھی علحدہ علحدہ ملاقات کی ۔ وزیراعظم مودی ہندوستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے سلیکان ویالی کا دورہ کیا ہے ۔ زائد از 30سال بعد وزیراعظم ہند کا یہ دورہ ہے ۔ امریکہ بھر سے ہندوستانیوں کی منتخب شخصیتوں کو مدعو کیا گیا تھا ۔ وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کرتے ہوئے مائیکرو سافٹ کے سربراہ ستیہ ناڈیلا نے کہا کہ ان کی کمپنی ہندوستان کے پانچ لاکھ مواضعات میں براڈ بیانڈ ٹکنالوجی فراہم کرے گی جو کم لاگتی ہوگی ۔ اپنے خطاب میں ناڈیلا نے کہا کہ مائیکرو سافٹ نے پلان تیار کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت کی شراکت داری سے ہندوستان کے تقریباً 5,00,000 مواضعات کو براڈ بیانڈ سے مربوط کیا جائے گا ۔ ہمارا ایقان ہے کہ کم لاگتی براڈ بیانڈ کنکشن دیا جائے تو اس سے دیہی عوام میں بھی اختراعی صلاحیتیں پیدا ہوں گی ۔ گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے کہاکہ مستقبل میں ٹکنالوجی کو مضبوط بنانے میں ہندوستان بہت بڑا رول ادا کرے گا ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی کوششوں سے ہندوستان آئندہ گلوبل ملک بن جائیگا ۔