نئی دہلی۔راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاب یادو کی اگلے ماہ ایشوریہ رائے سے شادی متوقع ہے۔ ایشورایہ رائے دراصل آر جے ڈی رکن اسمبلی اور بہار کے سابق ٹرانسپورٹ منسٹر چندریکا رائے کی بیٹی اور بہار کے سابق چیف منسٹر دروغا پرساد رائے کی پوتری ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہوگی۔ لالو کے قریبی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ’’ شادی کے لئے مئی 12کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور انگوٹھی کی تقریب18اپریل کو مقرر ہے‘‘۔
جیسے ہی لالو کے بیٹے کی شادی کی تقریب سرخیوں میں ائی ‘ مذکورہ دلہن کا نام ایشوریہ رائے سوشیل میڈیاپلیٹ فارمس پر ٹرینڈنگ کرنے لگا۔
مذکورہ 25سالہ لڑکی بہت جلد تیج دیپ کی دلہن بنے گی جس کا تعلق چھپرہ سے ہے اور عرفیت جیپسی ‘ جو عام طور پر بہار کے اندر بارش میں روشنی کے لئے استعمال ہوتا ہے اور ایشوریہ کی پیدائش کے وقت بہار میں اسی طرح کا کچھ منظر تھا۔
بہار سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ اعلی تعلیم کے لئے دہلی منتقلی ہوگئی تھی اور ایمٹی یونیورسٹی سے اپنا ایم بی اے پورا کیاہے۔ اپنے بھائی بہنو ں میں وہ چھوٹی ہے‘ ان کی ایک بہن ایوشی رائے جو پیشے سے انجینئر ہے اور ایک بھائی اپوروا رائے ہے۔
اپوروا قانون کی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ ایشوریہ کا ماں ہاوز وائف ہیں۔
قبل ازیں بہار کی سابق چیف منسٹر رابڑی دیوی نے رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک ایسی بہو چاہتی ہیں ’’ جوان کا احترام کرے ‘ شاپنگ مال اور سینما حال گھومنے کے بجائے سکون کے ساتھ گھر کے کام کاج چلائیں‘‘