الوار۔عہدیداروں نے بتایاکہ دس دن قبل ضلع الوار کے ایک مسلم خاندان سے جبری طور پر ضبط کئے گئے دودھ دینے والے جانوروں کو گاؤ شالہ بھیج دیاگیا تھا ‘ آج اس معاملے میں ضلع انتظامیہ نے جانچ کے بعد مسلم خاندان کو ہی مذکورہ جانوروں کا حقیقی مالک مانتے ہوئے ضبط شدہ 51میویشیوں کا ان کے حوالے کردیا۔
اکٹوبر 3کے روز ایک شکایت جس میں خان کو گائے اسماگلر بتایا گیاتھا کہ بعد ڈائری فارم کسان سبا خان سے 51میویشی چھین کر پولیس نے بامبورا کی شری کرشنا گاؤشالہ سمیتی کے حوالے مذکورہ جانور کردئے تھے۔گاؤ شالہ کا مالک کشن گپتا ہے جس کو بی جے پی لیڈر بھی ہے۔
گپتا نے کہاکہ پولیس گاؤں والوں کے ساتھ ملکر وہاں گئی اور گائے میرے شیلٹر میں لاکر چھوڑ دیا۔میویشیوں کے مالک خان اس وقت گھر میں موجود نہیں تھا جب جانوروں کو منتقل کیاجارہا تھا‘ بعدازاں وہ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ( ایس ڈی ایم)کے پاس جاکر جانوروں کی واپسی کی درخواست پیش کی۔
اس درخواست پر ایس ڈی ایم نے اس ضمن میں رپورٹ طلب کی اور سرکل افیسر کشن گڑ باس گردھاری لال سے تفصیلات پیش کرنے کو کہا۔انہوں نے کہاکہ خان کے گائے اسمگلر ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ہے اور جانچ میںیہ بات بھی صاف ہوگئی ہے کہ ضبط شدہ جانور خان کے ہیں جو ڈائیری فارم چلاتا ہے۔
اس کے بعد ایس ڈی ایم نے جانچ رپورٹ کی بنیاد پر پولیس کو ہدایت دی کہ وہ ان میویشیوں کو ان کے حقیقی مالک کے پاس واپس لے جا کر چھوڑ دیں۔