رامپور:سماج وادی پارٹی ( ایس پی)کے اندر گھمسان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعظم خان نے جمعہ کے روز کہاکہ حکمران خاندان کے درمیان کاخراب خون تاریخ کا سیاہ باب رقم کیاہے۔
پارٹی قیادت سے تنازع کے نتائج کا جائزہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’انہیں سونچنا چاہئے کہ مورخ کس طرح باپ اور بیٹے کے درمیان پید ادراڑوں کو پیش کریگا‘‘۔’’ جو کچھ بھی ہورہاہے‘ یہ گندہ خون پارٹی کی تاریخ میں ایک سیاہ بات کو شامل کرتے ہوئے پارٹی کی شبہہ کو متاثر کریگا۔
میں شدید صدمہ اور درد سے دوچارہوں‘‘۔
امر سنگھ پر ہلہ بولتے ہوئے‘ خان نے کہاکہ ’’ریاست کی اس اداسی کا ذمہ دار کون ہے؟ایک فرد واحد کی سازش اور مذموم ارادے نے ریاست کو نیلامی کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا‘‘
۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس پی بھروسہ رکھیں اور ’’ پارٹی قیادت ‘‘ سے کہاکہ ریاست میں بی جے پی کو اقتدار پر قابض ہونے سے روکیں۔