ایس پی دراڑ پر اکھیلیش یادو نے بتایا۔فیصلہ ’’بہت‘سخت تھا مگر میں نے کیا‘‘۔

لکھنو ( اترپردیش)اپنے فیصلہ کو سخت قراردیتے ہوئے چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو نے اتوار کے روزسماج وادی پارٹی کے بدلتے منظروں کی حمایت کی۔’’ کچھ وقت آپ کو اپنے چاہنے والوں کو بچانے کے لئے صحیح فیصلے لینا پڑتا ہے۔

جو میں نے کیا ہے وہ ایک سخت فیصلہ تھا مگر میں ایک بار یہ فیصلہ لیا‘‘۔ اکھیلیش ٹوئٹ کرکے یہ بات کہی۔

درایں اثناء سماج وادی پارٹی کے دو علیحدہ حصہ ہوسکتا ہے الیکشن کمیشن سے رجوع ہوں گے‘ جبکہ اکھیلیش خیمہ پارٹی کے نشان ’’ سیکل‘‘ کو اپنے حق میں مقرر کرنے کی درخواست پیش کریگا۔

ذرائع کے مطابق نئے صدر الیکشن کمیشن سے رجوع ہوکر پارٹی کنونشن کے حوالے سے ‘ سماج وادی پاٹی کے نشان پر اپنا حق جتائیں گے۔

پارٹی دستور کے مطابق‘ پارٹی صدر کو انتخابی نشان جاری کیاجاتا ہے

۔پارٹی میں پھوٹ اس وقت پڑی جب ملائم سنگھ یادو کو ہٹاکرپارٹی کا نیا صدر اکھیلیش یادو کو مقرر کیاگیا۔ جبکہ اس کنونشن میں ملائم سنگھ یادو کو پارٹی کا پیٹرن مقرر کیاگیا