اپنے ہی پارٹی کے خلاف بی جے پی ایم پی نے کھولا
لکھنؤ: بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے نے ریزروریشن کے ایشو پر اپنی ہی حکومت کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔اتوار کو یہاں کے کانشی رام امرتی اپون میں منعقد ریلی میں ساوتری بائی نے کہاکہ میں ایم پی رہوں یا نہ رہوں لیکن ریزروریشن سے چھیڑ چھاڑ نہیں ہونے د وں گی۔
یہ مجھے کسی بھی قیمت پر منظور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نمائندگی کا معاملہ ہے ۔اسے بھیک کہنا آئین کی بے عزتی ہے۔بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کسی پارٹی اور لیڈر کا نام لئے بغیر اپنی ہی حکومت پر جم کر حملہ کیا۔انھوں نے کہا کہ میں ۶۷؍ کروڑ لوگ خط افلاس کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ایس سی ایس ٹی کے لوگوں کو عزت اور سکیوریٹی کیوں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ پیر چھوجانے دلت کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیاجاتا ہے۔
ہمارے سماج کا ایک شخص گھوڑے پر سوار ہوکر جائے تو اسے مار دیا جاتا ہے۔دلت خواتین کی عزت محفوظ نہیں ہے۔
ان کے استحصال میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بابا صاحب کی مورتیاں توڑی جارہی ہیں۔ہمارے عظیم شخصیات کی بے عزتی کی جارہی ہے۔
ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ پروگرام میں حصہ لینے آرہے لوگو ں کو روکنے کی کوشش کی گئی ۔