ایس ایس سی کا ۲۲؍ مارچ کا امتحان ۲؍ اپریل کو منعقد کرنے کی تجویز 

حیدرآباد: تلنگانہ ایس ایس سی بورڈ ۲۲؍ مارچ کو منعقدہ انگریزی کا دوسرا پرچہ کو ۲؍ اپریل کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کیونکہ ۲۲؍ مارچ کو قانون ساز کونسل کے اساتذہ اور گریجویٹس زمرہ کے انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اس لئے اس دن کا پرچہ ۲؍ اپریل کو منعقد کیا جائے گا ۔ کئی ٹیچرس و اساتذہ کی تنظیموں نے ڈائریکٹر آف امتحانات مسٹر سدھاکر سے سلسلہ میں نمائندگی کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں صرف ریاستی حکومت کی اجازت ملنی باقی ہے ۔

بعد ازاں اس کو باقاعدہ طورپر ریلیز کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ایس ایس سی کے امتحانات کا ۱۶؍ مارچ سے آغاز ہورہا ہے ۔