ایس ایس سی امتحانات : 70؍ فیصد سیاست کوئسچن بنک کے سوالات 

حیدرآباد : روزنامہ سیاست کی جانب سے مفت تقسیم کئے دسویں جماعت کے سوالات پر مبنی کوئسچن ماڈل میں ۷۰؍ فیصد سوالات اس ماڈل میں بتائے گئے ہیں وہ امتحان میں آئے ہیں ۔ مسٹر احمد بشیر الدین فاروقی وظیفہ یاب ڈی ای او کی مدد سے تیار کیا گیا ماڈل پیپر طلبہ کے لئے نہایت مفید ثابت ہوا ہے۔

طلبہ کے والدین اور سرپرستوں نے مدیر اعلی روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں ، منیجنگ ایڈیٹر جناب ظہیر الدین علی خاں اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں سے اظہار اظہار تشکر کیا ۔