سابق وی ایچ پی صدر کو اسلامی تعلیمات سے متعلق کتاب اور قرآن شریف کا نسخہ پیش کیاگیا
ممبئی/اورنگ آباد ۔ اورنگ آباد می ں جے جے اسپتال کے افتتاح کے لئے پروین توگڑیا شہر میں ائے ہوئے تھے۔ ان کی آمد کی خبر ملتے ہی اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا( ایس ائی او) کے ذمہ دار ان اسپتال پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران تنظیم کے کارکنان نے انہیں اسلامی تعلیما ت سے متعلق ایک کتاب ہدیتا پیش کی۔ اس تعلق سے ایس ائی او کے ممبر عاقب قادری نے بتایا کہ’’ہم نے پروین توگڑیاسے ملاقات کے لئے اسپتال کا رخ کیا۔ وہاں پہنچنے پر پتہ چلا کہ ان کے ساتھ سخت سکیورٹی ہے اور کسی کو بھی ان سے ملنے نہیں دیاجارہا ہے ۔
بہر حال ان سے ملنے اور تفصیلی بات کرنے کا کوئی موقع نہیں تھا اس لئے ہم نے سکیورٹی اہلکاروں سے توگڑیا کو تحفہ دینے کی اجازت طلب کی جس کے بعد ہم نے انہیں مولانا ابوالاعلی موددوی کی کتاب ’’ ٹووارڈس انڈر اسٹانڈگ اسلام‘‘ اور ہندی میں ترجمہ کیا ہوا قرآن شریف کا نسخہ دیا۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ سیرت رسول سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اللہ کے کلام کو ساری انسانیت تک پہنچایاجائے۔ اسی غرض سے میں نے میرے ساتھیوں کے ساتھ مل پروین توگڑیا کو کتابیں اور قرآن کا نسخہ پیش کیا۔