ایس آر کے کی سالگرہ ان کے تیرہ مداحوں کے لئے ڈراؤنہ خواب بن گئی ۔ جانیں کیوں

ممبئی۔بالی ووڈ کے سوپر اسٹار بادشاہ خان کی سالگرہ ان کے مداحوں کے لئے کسی تہوار سے کم نہیں ہے۔ ان کے گھر منت کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تاکہ اپنے چہیتے اداکار کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔

تاہم کچھ مداحوں کے لئے یہ اچھا نہیں رہا۔ ایک مشہور روزنامہ نے بندرہ پولیس کے حوالے سے بتایا کہ تین لوگوں نے مذکورہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کراتے ہوئے کہاکہ شاہ کے بنگلے کے باہر وہ لوگ کھڑے تھے اسی دوران ان کے موبائیل فون چوری ہوگئے۔

چہارشنبہ کے روز شاہ رخ خان نے سالگرہ سے قبل کی تقریب کے طور پر اپنے علی باغ کے فارم ہاوز پر رکھی تھی جس سے واپسی کے بعد جمعرات کے روز ایس آر کے نے اپنے مداحوں سے ملاقات کی۔

میڈیاسے بات چیت کے دوران ایس آر کے نے یہ کہاکہ مجھے کافی مسرت ہوئے جب میں نے دیکھا کہ لوگ مجھے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔اداکار نے کہاکہ ’’ میں حقیقت میں شکر گذار ہوں میں نے دیکھا کہ ایک پانچ سال کے چھوٹا بچے بھی ہزاروں لوگوں کی بھیڑ میں میرے گھر کے باہر کھڑا ہے جہاں پر ساری دنیا سے ائے لوگ کھڑے ہوئے تھے۔

حقیقت میںیہ میرے لئے یہ ایک بہت بڑا دعاء ہے۔مجھے احساس ہے کہ لوگ مجھے بے انتہا چاہتے ہیں‘‘.۔انہوں نے کہاکہ ’’ آپ لوگوں سے ملاقات کے علاوہ گھر والوں او ردوستوں کے لئے ایک پارٹی کا علی باغ کے فارم ہاوز میں اہتمام کیاگیاتھا۔ میں جانتا ہوں لوگ دنیابھر سے آکر میرے بنگلے کے باہر کھڑے ہوتے ہیں‘ پٹاخے جلاتے ہیں جو آج کے دور میں ٹھیک نہیں ہے ‘ مگر سمجھتا ہوں ان کی محبت میرے احساس سے زیادہ ہے‘‘۔

بچوں سے ملے تحفے کے متعلق پوچھنے پر ایس آر کے نے کہاکہ’’ کسی نے بھی مجھے کچھ نہیں دیایار‘ مگر ابرام نے کہاکہ ’’ سالگرہ مبارک‘ برتھ ڈے بوائے‘‘