ایران کا یورنیم پروگرام منصوبے کا مقصد اسرائیل کو تباہ کرنا ہے ۔ نتن یاہو

وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے آج کہاکہ ایران اپنی یورنیم طاقت نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے لئے بڑھارہا تاکہ اسرائیل کے خلاف اس کا استعمال کیاجاسکے۔دودن قبل ایران کے روحانی سربراہ آیت اللہ حامنہ اع نے اپنے بیان میں اسرائیل کو تباہ کرنے کی منشا ء ظاہر کی تھی ۔

یاہو نے ایک ویڈیو میں کہاکہ’’ ایک دن قبل انہو ں نے وہ کیاکرناچاہتے ہیں ‘ اس کے لئے یورنیم کو بڑھا رہے ہے تاکہ نیوکلیئر بم تیا ر کئے جاسکیں‘‘۔

انہوں نے کہاکہ ’’ہم ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیں گے‘‘۔

ایران کی اٹامک انرجی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صلاحی کے مطابق یورنیم کی افزائش کے لئے ایک نیا سنٹر قائم کیاجارہا ہے۔ صلاحی نے یہ بھی زوردیا کہ مذکورہ اعلان مذکورہ نئی مشین نیوکلیر معاہدے( 2015) جو دنیا کی بڑی طاقتوں اور تہران کے درمیان طئے پایاتھا اس کی خلاف ورزی بھی نہیں ہے۔

سال2015میں ہوئے معاہدے کے تحت ایران اس طرح کی مشین قائم کرسکتے ہے ۔آیت اللہ خامنہ ای نے اتوار کے روز اسرائیل کو’’ کینسر کا پھوڑا‘‘ قراردیتے ہوئے اس کو ہٹانا ضروری ہے کہاتھا۔

نتن یاہو یوروپی ممالک کے لیڈران سے ملاقات کررہے تاکہ اس کے علاقے اثر اور نیوکلیئر پروگرام کے متعلق تبادلہ خیال کیاجاسکے او ریہ دنوں یہودی ریاست کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔

یوروپی طاقتیں 2015کے معاہدے میں امریکی صدر کی علیحدگی کے بعد بھی برقرار ہیں۔