واشنگٹن: امریکہ کے صدر بارک اوباما اس قانون پر دستخط کرسکتے ہیں جس میں ایران پراقتصادی پابندیاں کو دس کے لئے بڑھا دیاگیاہے۔
وائٹ ہاوزکے ترجمان نے یہ اطلا ع فراہم کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہمارے خیال میں ایران پر پابندیاں لگانے والے ایکٹ میں توسیع کی ضرورت ہے
۔لیکن ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ ہوا سودا اس سے متاثر نہیں ہوگا‘‘۔
انہوں نے کہاکہ’’ مجھے امید ہے کہ صدر اس قانو ن پردستخط کریں گے ۔ا س سے پہلے امریکی سینٹ نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں پر دس سال کا اضافہ کیاہے جس کے تحت ایران کے ساتھ تجارت یاتجارتی معاہدے کرنے والی کمپنیوں سزا کا قصور وارپایاجائے گا۔