ایرانی قانون سازوں کا احتجاج امریکی پرچم نذر آتش، امریکہ مردہ باد کے نعرے بلند

تہران۔9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی قانون سازوں نے آج پارلیمنٹ میں امریکی کاغذی پرچم کو نذرآتش کیا جو دراصل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایران کے نیوکلیئر معاہدہ سے دستبردار ہونے کے اعلان کا ردعمل تھا۔ قانون سازوں نے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے۔ یاد رہے کہ اس احتجاج کی قبل از وقت منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔ امریکی صدر ٹرمپ کے ایران کے نیوکلیئر معاہدہ سے امریکہ کی دستبرداری کے اعلان کے ساتھ ہی یہ اچانک کیا جانے والا احتجاج تھا۔ قانون سازوں نے ایک ایسی دستاویز بھی نذرآتش کی جو دراصل نیوکلیئر معاہدہ کی نمائندگی کے طورپر استعمال کی گئی تھی۔ امریکہ مردہ باد جیسے نعرے ایران میں 1979ء میں آئے اسلامی انقلاب کے بعد اکثر و بیشتر سنے جاتے ہیں۔یاد رہے کہ 2015ء کے نیوکلیئر معاہدہ کے بعد ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر تحدیدات عائد کی گئی تھی۔ ایران کے اس وعدہ کے بعد کہ وہ نیوکلیئر پروگرام جاری نہیں رکھے گا، امریکہ اور دیگر بین الاقوامی تحدیدات برخاست کردی گئی تھی۔ تاہم اس معاہدہ کی ایک میعاد مقرر کی گئی تھی جو ایران کے بالسٹک میزائل پروگرام اور شام میں اس کی علاقائی پالیسی سے مشروط نہیں تھی۔

امریکہ ، ایران پر
تازہ تحدیدات کیلئے تیار
واشنگٹن۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ برخاست کردینے کے بعد امریکہ ایران پر تازہ تحدیدات عائد کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ ٹرمپ نے کل دلیل پیش کی تھی کہ سابق اوما انتظامیہ اور عالمی طاقتوں نے ایران کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا وہ امریکہ کی بنیادی پالیسی کی خلاف ورزی تھی۔