تہران ۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بندوق بر داروں نے سالانہ ایرانی فوجی پریڈ پر حملہ کیا جس میں 29 افراد ہلاک اور دیگر 53 زخمی ہوئے ۔ اس حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ گروپ نے قبول کی ہے ۔ اس کے پروپگنڈہ ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ جنوب مغربی ایران میں فوجی پریڈ پر ہلاکت خیز فائرنگ کے لئے وہ ذمہ دار ہے۔ تاہم، اعلیٰ رہنما آیت اللہ خامنائی نے کہا کہ اس حملے میں امریکی حمایت یافتہ مملکتیں ملوث ہیں۔ ایرانی صوبے خزستان کے شہر جنوب مغربی آہواز میں فوجی پریڈ کے دوران دہشت گر د حملہ ہوا ہے جس کے دور ان فوجی سمیت متعدد افراد ہلاک اور 53 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق فوجی پریڈ میں شریک فوجی قافلے کو دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق شہر آہواز میں فوجی پریڈ کے دوران نامعلوم افراد نے پریڈ دیکھنے کے لئے آئے ہوئے عوام پر فائرنگ کردی ۔ حملے میں فوجیوں سمیت متعدد افرادہلاک ہوگئے ۔ زخمی ہونے والوں میں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پولیس نے 5 دہشت گر دوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ فوجی پریڈ 1980ء سے 1988 ء کے دوران ہونے والی ایران و عراق جنگ کی یادگار کے طور پر کی جارہی تھی ۔