ایرانڈیا کے 150 مسافرین بال بال بچ گئے

کیرالا سے مالدیپ پرواز کرنے والا طیارہ زیرتعمیر رن وے پر اترا
مالے ۔ /7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانڈیا کا طیارہ جو کیرالا کے تھرواننتاپور م سے اڑان بھر کر مالے جارہا تھا مالدیپ میں زیرتعمیررن وے پر اترگیا ۔ سکیور ٹی کی سب سے بڑی کوتاہی کی وجہ سے بڑا حادثہ ہوسکتا تھا لیکن طیارہ میں سوار تمام 150 مسافر ین بال بال بچ گئے ۔ طیارہ کی محفوظ لینڈنگ ہوئی لیکن دونوں ٹائیرس طیارہ سے علحدہ ہوگئے ۔ اس واقعہ کے بعد دو پائیلٹوں کو ڈیوٹی سے ہٹادیا گیا ۔ایرانڈیا نے کہا کہ ایربس A320 نیو ایرکرافٹ زیرتعمیر رن وے پر اترا ۔ تمام مسافر اور عملہ کے ارکان محفوظ رہے ۔ تحقیقات کی جارہی ہے کہ آخر یہ طیارہ غلط رن وے پر کس طرح اترا ۔ طیارہ کے ٹائرس تباہ ہوگئے ۔