ایرانڈیا میں ’کیبن کروو‘ کی 500 جائیدادوں پر بھرتیاں

۔12 ویں کامیاب لڑکے، لڑکیوں سے آن لائن درخواستیں مطلوب

نئی دہلی ۔ /24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے سب سے بڑی ایرلائینس ادارہ ایر انڈیا نے ارکان عملہ (کیبن کروو) کی 500 مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتیوں کے لئے درخواستیں طلب کیا ہے ۔ اہل اور دلچسپی رکھنے والے مرد و خاتون امیدوار /12 مارچ تک آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ ایرانڈیا کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق کم سے کم 12 ویں جماعت کامیاب 18 تا 35 سال کے ایسے غیر شادی شدہ مرد و خاتون امیدوار درخواستیں داخل کرسکتے ہیں جنہیں انگریزی اور ہندی زبانوں پر عبور حاصل ہے ۔ شمالی علاقہ ( دہلی) میں 450 اور مغربی علاقہ (ممبئی) میں 50 جائیدادیں ہیں ۔ ایرانڈیا کیبن کریو کیلئے مطلوبہ قابلیت اور دلچسپی رکھنے والے لڑکے / لڑکیاں درخواستیں داخل کرنے کے پہلے http://www.airindia.in پر پہونچیں ۔ پھر کیرئیر سیکشن پر کلک کریں ۔ تیسرے قدم کے طور پر مرد / خاتون تجربہ کار کیبن کریو برائے ناراتھا ریجن کے اشتہار پر ’’یہاں آن لائن کیلئے درخواست داخل کریں ‘‘ پر کلک کریں ۔ چوتھے قدم کے طور پر آن لائن فارم کی خانہ پری کریں ۔ پانچویں قدم کے طور پر حوالے کیلئے توثیق کا صفحہ ڈاؤن لوڈ کریں ۔