اگلے تین دنوں تک بینک بند ‘ اسوسیشن کے صارفین پر زورد یا کہ وہ اپنے لین دین معاملات کی آج تکمیل کرلیں

ممبئی:اگلے تین دنوں تک بینک تعطیلات کے پیش نظر انڈین بینک اسوسیشن ( ائی بی اے)نے اپنے صارفین سے کہاکہ وہ تمام رقمی لین دین معاملات کی آج ہی یکسوئی کرلیں ۔

ائی بی اے نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’ مذکورہ انڈین بینک اسوسیشن تمام گاہکوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ تمام ضروری رقمی لین دین معاملات کی 10مار چ تک یکسوئی کرلیں۔

دسویں ویج کے زیراثر بینک یونین اور ائی بی اے کے درمیان دوسرے او رچوتھے ہفتے کو مکمل تعطیل مقرر کی گئی ہے جبکہ دیگر ہفتوں میں بینک پورا دن کام کریگا۔