پٹنہ۔سینئر بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے آج کہاکہ مجوزہ رام مندر کی تعمیر بہت جلد شروع کردی جائے گی اور ائندہ دیوالی تک مندر بھکتوں کے لئے پوری طرح تیار ہوگی۔
تفصیلات بتائے بغیر سوامی نے کہاکہ مجوزہ رام مندر کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو ختم کردیاگیا ہے۔
سبرامنیم نے کہاکہ ’’ مندر کی تعمیربہت جلد یا پھر کچھ ووقت کے بعد شروع ہوجائے گی۔ اس بار ہم دیوالی منالیں گے مگر اگلی دیوالی تک مندر بھکتوں کے لئے پوری طرح تیار ہوجائے گی‘‘۔
ویراٹ ہندوستان سنگم( وی ایچ ایس) بہار یونٹ کے زیر اہتمام منعقد سمینا ر سے وہ مخاطب تھے۔ راجیہ سبھا ایم پی نے الکٹورل کامیابی پر کہاکہ’’یہ ایک حقیقت ہے کہ ہندوتوا کا نظریہ کبھی بھی نذر انداز نہیں کیاجاسکتا‘‘۔
سوامی نے کہاکہ وی ایچ ایس بہار کے سیتامرہی( سیتا کا پیدائشی مقام) میں دیوی سیتا کا ایک شاندار مندر کی تعمیر میں وی ایچ ایس اہم رول ادا کریگا۔
انہوں نے کہاکہ بہار میں وی ایچ ایس ایک یونیورسٹی قائم کرنے کی بھی تیاری کررہی ہے۔
مذکورہ یونیورسٹی میں قدیم ہندوستان کی تاریخ کے علاوہ ووکیشنل ٹریننگ کے متعلق پڑھایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ بہار تمام اضلاع میں تاریخی اہمیت کے حامل مقامات پر اس قسم کے پراجکٹس کی تجویز بھی تنظیم کی جانب سے پیش کی گئی ہے